17 ستمبر 2024 - 15:33
اسرائیل کا حزب اللّٰہ کے خلاف سائبر حملہ ، سینکڑوں افراد زخمی

پاکستان کے ایک اخبار نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے لبنان میں حزب اللّٰہ کے خلاف حملوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔ لبنان کے مخلتف علاقوں میں حزب اللّٰہ ارکان کے زیر استعمال پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے کیے گئے ہیں جس میں حزب اللّٰہ کے سیکڑوں ارکان زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق،  پاکستان کے روزنامہ دنیا نے غیر ملکی ذرائع کا حوالہ دے کر دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ کے ارکان رابطوں کے لیے استعمال پیجر ڈیوائسز استعمال کر رہے تھے جن میں میں دھماکوں سے حزب اللّٰہ کے سیکڑوں ارکان زخمی ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا نے عرب میڈیا کے حوالے سے لکھا ہے کہ پیجر ڈیوائسز میں دھماکے جنوبی لبنان اور بیروت کے نواحی علاقوں میں ہوئے۔ حزب اللّٰہ کے زخمی ارکان کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جن میں کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زخمی افراد میں سے کسی کے بازوؤں، کسی کی ٹانگوں اور یہاں تک کہ کسی کے چہرے پر بھی شدید چوٹیں آئی ہیں۔

ادھر بیروت سے لبنانی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ ارکان حالیہ مہینے میں لائے گئے پیجر ڈیوائس کے نئے ماڈل استعمال کر رہے تھے۔

۔۔۔۔۔۔